Waiz Shah
Forum Promoter
Warning! Be polite.
40%
Respect is the key of success
Posts: 185
Likes: 192
|
Post by Waiz Shah on Mar 6, 2022 15:32:02 GMT 5
قبلہ شیخ محترم کل آستانے شریف میں آپ کا لکھا گیا خوبصورت اور بہت ہی بہترین رسالہ پڑھا اور سنا یقین جانیں پڑھ کر اور سن کر بہت مزہ آیا۔ ہر بات ہر نقطہ ہر ہیڈنگ ہر جملہ ہر لفظ اپنی جگہ بے مثال ہے۔جیسے جیسے میں یہ رسالہ پڑھتا چلا گیا مجھے اس میں اپنی اصلاح اور لوگوں کی اصلاح کے بہت ہی شاندار اور اہم طریقے مل گئے۔ آپ نے جس خوبصورتی کے ساتھ اتنے اہم پوائنٹس کو اجاگر فرمایا کمال کر دیا۔ اتنی باریکی کے ساتھ آپ نے پہلے تو جن وجوہات کی بنا پر فجر چھوٹ جاتی ہے وہ پیش کیا اس کے بعد ان مسائل کا حل بھی تجویز فرما دیا۔ اور کیسے ہوتے ہیں شیخ کامل بالکل آپ جیسے ہوتے ہیں سو فیصد جو نبض پکڑ کر مرض بھانپ لیتے ہیں اور پھر مرض کا علاج بھی تجویز فرما دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر جگہ موجود ہیں میرے اس سوال کا جواب آپ نے اتنے مفصل انداز میں دیا پڑھ کر روح تک سیراب ہو گئی اور دل اللہ تعالیٰ کی محبت میں جھومنے لگا۔ میں پہلے بھی کئی بار کہہ چکا ہوں آپ کے الفاظ نورانی زندگی رکھتے ہیں جو آنکھوں کے راستے سے اتر کر سیدھا دل میں دھڑکتے ہیں۔ بہت بہت شکریہ شیخ محترم آپ کی ہر تحریر کے لئے اور ہماری تربیت کے لئے ہمارے لئے فکر کرنے کے لئے ہمارا خیال رکھنے کے لئے۔ شاید میں لفظوں میں آپ کے ہم پر کئے گئے احسانات کا بدلہ چکا نہ پاؤں لیکن میں اپنے عقیدت سے معمور لفظوں سے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
|
|
|
Post by Noori on Mar 6, 2022 22:57:09 GMT 5
جزاک اللہ پیارے! آپ نے میرے الفاظ پر توجہ کی، اللہ پاک آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے۔ آمین! میں سمجھتا ہوں کہ اگر آپ کوشش کریں تو بہت شاندار تحریریں لکھ سکتے ہیں۔ کوئی عمل کرے یا نہ کرے، یہ اس کا نصیب ہے۔ ہمارا نصیب وہ لمحات ہیں جب ہم اللہ پاک کی محبت میں اپنا وقت گزرتے ہیں اور اس کے پیارے دین کی باتیں لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔ فورم سے لوگوں کو آشنا کرائیں اور گوگل ڈاکس پر کچھ لکھ کر یہاں شیئر کریں، بلکہ بہتر تو یہ ہوگا کہ پہلے پرائیویٹ بورڈ میں شیئر کریں تاکہ کامل مہارت ہونے تک آپ اس کی نوک پلک سنوار سکیں۔
|
|
Waiz Shah
Forum Promoter
Warning! Be polite.
40%
Respect is the key of success
Posts: 185
Likes: 192
|
Post by Waiz Shah on Mar 7, 2022 18:24:34 GMT 5
جی شیخ محترم انشاء اللہ تعالیٰ میں پوری کوشش کروں گا۔
|
|
Pasha
New Member
Kindly complete your profile.
اللّٰہ ھو اکبر
Posts: 3
Likes: 4
|
Post by Pasha on Mar 25, 2022 14:52:03 GMT 5
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اللّٰہ تعالیٰ حضرت صاحب کا سایہ ہم سب پر تادیر قائم فرمائے آمین ثمہ آمین جزاک اللّٰہ خیرا کثیرا۔
|
|
|
Post by Noori on Mar 25, 2022 18:17:50 GMT 5
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اللّٰہ تعالیٰ حضرت صاحب کا سایہ ہم سب پر تادیر قائم فرمائے آمین ثمہ آمین جزاک اللّٰہ خیرا کثیرا۔ وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ۔ جزاک اللہ
|
|