|
Post by Noori on Feb 26, 2022 22:44:18 GMT 5
گوگل ڈاکس (ڈاکیومنٹس) کو کیسے پڑھیں؟ نوری فورم میں آپ اپنے گوگل ڈاکس بھی پوسٹ کرسکتے ہیں۔ یہ پروبورڈ کی ایک زبردست سہولت ہے۔ تاہم بعض موبائل فونز میں یہ ممکن ہے کہ ڈاکیومنٹ موبائل کی پوری چوڑائی کے بجائے نہایت کم جگہ استعمال کریں اور آپ کو بار بار اسکرول کرنا پڑے۔ ایسی صورت میں تھریڈ یا پوسٹ میں نیچے کی طرف موجود بٹن "لنک" پر کلک کریں۔ آپ کے پاس ایک نیا ویب پیج کھل جائے گا۔ یہ پیج آپ کی پوسٹ یا تھریڈ کیلئے موبائل فون کی پوری اسکرین استعمال کرے گا۔ اس پیج پر پڑھنے میں آپ بہت آسانی محسوس کریں گے۔
|
|