|
Post by Noori on Feb 24, 2022 0:13:49 GMT 5
غلط املاء کی نشان دہی کریں بک لیٹس بوڑد میں خوش آمدید! اس بورڈ کا مقصد آپ کی توجہ اور مدد حاصل کرنا ہے۔ اگر آپ یہاں کسی بھی رسالے یا کتابچے میں کوئی املاء کی غلطی دیکھیں تو اسے کاپی کرکے ریپلائے میں پیسٹ کرکے پوسٹ کردیں۔ اپنے فورم کیلئے اور اپنے آستانے کیلئے کارآمد بنیں۔ اس تھریڈ میں پروف ریڈنگ کے چند اصول بیان کئے گئے ہیں، انہی کی مدد سے نشان دہی کریں۔ ہمارا قریبی مقصد "شہبازِ محمدی" رسالہ ہے۔ پہلے اس میں املاء کی غلطیوں کی نشان دہی کریں۔ کتاب میں ایک غلط لفظ بھی اچھے تاثر کو زائل کرسکتا ہے۔ اس لئے ہم سب مل کر اسے خوبصورت بنانے کی کوششیں کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ایک بہترین کتاب ہمارے ساتھیوں کو نہ مل سکے۔ اس بورڈ کے قیام کا اصلی مقصد ہی یہ ہے کہ سلسلے کے تحریری کام کو آگے بڑھایا جائے۔ فضول سرفنگ کے بعد اب کام پر لگ جاؤ۔ یہ ایک ٹیم ورک ہے۔ اور ہمارا یہ کام صدقۂ جاریہ ہے۔ نوٹ: یہاں جو بھی متن ہے آپ کو اسے اپنی تحریروں میں پیش کرنے کی مکمل اجازت ہے۔
|
|