|
Post by Noori on Feb 17, 2022 22:00:21 GMT 5
گوگل ڈرائیو کے ڈاکیومنٹس کیسے شیئر کریں؟
فورم پر آپ اپنے وہ ڈاکیومنٹس بھی شیئر کرسکتے ہیں جو آپ کی اپنی گوگل ڈرائیو پر موجود ہوں۔ اس کیلئے آپ کو چند بے حد آسان اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ 1- گوگل ڈرائیو پر موجود اپنے ٹیکسٹ ڈاکیومنٹ کو اوپن کریں۔ 2- فائل پر کلک کریں۔ 3- پبلش ٹو دا ویب پر کلک کریں۔ اگر کوئی کنفرمیشن نوٹس دیکھیں تو اسے اوکے کریں۔ 4- جو طویل لنک آپ کے سامنے آئے اسے کلپ بورڈ میں کاپی کرلیں۔ 5- فورم میں نیا تھریڈ شروع کریں اور ٹول باکس کے سب سے آخری آپشن (انسرٹ امبیڈ) پر کلک کریں اور کاپی شدہ لنک یہاں پیسٹ کردیں اور امبیڈ کے بٹن پر کلک کردیں۔ ذیل میں اپنی ڈرائیو پر موجود ایک ڈاکیومنٹ شیئر کر رہا ہوں۔ اس آپشن کی افادیت اب آپ سمجھ سکتے ہیں۔
|
|