|
Post by Noori on Feb 14, 2022 23:18:18 GMT 5
ریپلائی اور کوئیک ریپلائی فورم میں کئی مختلف طریقوں سے لکھا جاسکتا ہے۔ جب آپ کسی تھریڈ پر کوئی کمنٹ کرتے ہیں (یعنی کچھ پوسٹ کرتے ہیں) تو آپ کے پاس دو آپشن موجود ہوتے ہیں۔پہلا آپشن ریپلائی کا اور دوسرا کوئیک ریپلائی کا ہوتا ہے۔ جیسا کہ ان کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ کوئیک ریپلائی فوری اور مختصر جواب کیلئے بہترین ہے۔ آپ کا متن آپ کی منتخب کردہ (یا ڈیفالٹ) تھیم کی سیٹنگز کے مطابق خود بخود فارمیٹ ہوجاتا ہے۔ یہ فارمیٹنگ لکھتے وقت تو ظاہر نہیں ہوتی لیکن جب آپ اپنا جواب پوسٹ کرتے ہیں تو تھیم کی فارمیٹنگ ظاہر ہوجاتی ہیں اور آپ کا متن اس کے مطابق (رنگ، سائز، فونٹ اور لکھنے کی سمت وغیرہ کی سیٹنگز کے مطابق) ہو جاتا ہے۔ کوئیک ریپلائی میں تکلف کم ہے لیکن آپ کا فارمیٹنگ پر اختیار نہیں، آپ کا متن موجودہ تھیم کا لباس پہن کر ظاہر ہوجاتا ہے۔ لیکن ریپلائی کا آپشن اپنے اندر وہ تمام اوزار (ٹولز) رکھتا ہے جو نئے تھریڈ کے شروع کرتے وقت آپ کے سامنے ظاہر ہوتے ہیں۔ آپ فونٹ کی قسم، رنگ، سائز اور لکھنے کی سمت کو نئے سرے سے متعین کرسکتے ہیں۔ آپ پورا ٹول باکس استعمال کرسکتے ہیں اور ریپلائی میں تصویر یا ویڈیو بھی شامل کرسکتے ہیں۔
|
|